شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب کی سربراہی میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ سے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی صاحب، علامہ محمد رمضان توقیر صاحب، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی صاحب اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ صاحب شریک تھے، وفد نے قومی ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔



