کراچی: ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے اعلی سطحی وفد کا دارالعلوم کراچی کا دورہ ، دارالعلوم کورنگی میں مرحوم مفتی رفیع عثمانی کے فرزند مفتی زبیر عثمانی سے والد کی تعزیت کی وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری اور ملی یکجہتی کونسل کی انتخابی کمیٹی کے ممبر اور نمائندہ علامہ سید ناظر عباس تقوی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر مولانا اسد اللہ بھٹو سینئر نائب صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، جنرل سیکریٹری محترم قاضی نورانی، علامہ سید رضی حیدر زیدی، محترم عقیل انجم، محترم محمد حسین محنتی سمیت دیگر علماء کرام شریک تھے۔