جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے صوبائی صدر ایس یو سی جی بی علامہ آغا عباس رضوی کی قیادت میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان دیدار علی، صدر ایس یو سی گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی، صدر بلتستان ڈویژن شیخ فدا حسین عبادی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر سے شاہرائے قراقرم کو فوری طور کھولنے اور سیکورٹی کے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جبکہ متبادل شاہراوں کے منصوبوں پر جلد کام شروع کرانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں گلگت بلتستان کے طلباء کی بلا جواز گرفتاریوں پر تشیوش کا اظہار کرتے ہوئے برجیس طاہر سے اس سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برجیس طاہر نے وفد کو تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد