شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا اہم انتخابی اجلاس مورخہ 23 دسمبر 2023ء کو امامین کربلا (جامعہ مخزن العلوم جعفریہ) ملتان میں منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی اجلاس میں دور دراز علاقوں سے علماء کرام و تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا اجلاس کی انتخابی کاروائی مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے چلائی، اجلاس میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر محمد اکبر بھی موجود تھے، اجلاس سے مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے توسیع تنظیم کے موضوع پر کارکنان سے مفصل اور اہم خطابات بھی فرمائے، بعد ازاں صوبائی صدر جنوبی پنجاب کا الیکشن ہوا جس میں مولانا امداد علی گھلو صدر منتخب ہوئے، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صوبائی صدر جنونی پنجاب سے حلف بھی لیا، اجلاس کا اختتام سلامتی حضرت ولی العصر امام زمانہ عج، رہبر معظم اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔