جعفریہ پریس – سانحہ ماڈل ٹاون لاہور میں جانبحق ہونیوالے عوامی تحریک پاکستان( منہاج القرآن) کے کارکنان کی رسم قل خوانی میں شیعہ علماء کونسل کا ایک وفد علامہ مظہر عباس علوی کی سربراہی میں شرکت کی ۔جعفریہ پریس کی تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے خطاب میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر ہونیوالے پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جمہوری معاشروں میں اس طرح کی غیر جمہوری حرکت انتہائی تعجب خیز ہے، پولیس کا اپنی ہی عوام پر بیہمانہ تشدد نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت بھی ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی عوامی مسئلے پر احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کاحق ہے اور جمہوریت کا حسن بھی یہی ہے کہ تنقید کو صبر و تحمل سے برداشت کیا جائے مگر جس طرح کے واقعات گزشتہ روز ہوئے ہیں وہ نہ صرف قابل افسوس بلکہ انتہائی تشویش کا باعث ہیں کہ پولیس نے اپنی ہی عوام پر براہ راست گولیاں برسادیں جس سے 8قیمتیں جانیں ضائع اور متعدد زخمی ہوگئے حالانکہ متبادل ذرائع بھی استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کیا جاسکتاتھا ۔ انہوں نے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری ،جاں بحق کارکنوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔
اس وفد میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر جناب حافظ کاظم رضا نقوی ، جناب علی عمران علوی ، جناب آصف زیدی اور لاہور ڈویژن کے صدر سید شہباز حیدر نقوی شامل تھے
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات