تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کا 3 روزہ اجلاس جاری، تمام عہدیداروں نے 2سالہ کارکرگی رپورٹس پیش کردیں قائد ملت جعفریہ , آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کرینگے

جعفریہ پریس –  شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامع الصادق G-9 مرکز کراچی کمپنی میں جاری ہے ۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،مرکزی کابینہ کے اراکین سمیت ملک بھر سے آئے تمام صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں، علامہ عارف واحدی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے گندم کی سبسڈی کی دوبارہ بحالی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کی جنرل کونسل کا 3روزہ اجلاس حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جاری ہے جس کا اختتامی سیشن کل (اتوار) کو ہوگا جس سے قائد ملت جعفریہ خطاب کرینگے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ہفتہ کے روز اجلاس کے چوتھے سیشن سے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا اور اپنی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے بعد تمام صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں نے اپنی 2سالہ کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ کارکردگی رپورٹ کے بعد خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ 2سال میں ملک میں مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں صرف کیں اور جس حد تک ہوسکا علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں اتحاد و وحدت کے علم کو آگے بڑھاتے رہے اور یہ قافلہ قائد ملت جعفریہ کی سربراہی میں آگے بڑھتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے حقوق کی جنگ قانون و آئین کے دائروں میں رہ کر لڑ رہے ہیں حالیہ گلگت بلتستان میں گندم بحران کا خاتمہ بھی انہی کوششوں نتیجہ ہے اور ہم اپنی کوششو ں سے عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے ہیں
اجلاس کا پانچواں اور چھٹا سیشن(آخری نشست)کل (اتوار)ہوگا۔ جس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خطاب کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔