جعفریہ پریس قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی اور ملیر زون کی جانب سے سانحہ تفتان و کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی حسین آباد امام بارگاہ سے نکالی گئی ۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ فیاض مطہری کے علاوہ دیگر شیعہ و اہلسنت علما نے خطاب کیا اور شہدائے تفتان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ تفتان حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعوں کو مارا جا رہا ہے اور حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں۔مقررین نے اپنے تقاریر میں کہا کہ سانحہ کراچی ائیر پورٹ اور سانحہ تفتان پر قوم کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ دھشتگردوں کو اس طرح چھوٹ ملی ہوئی ہے کہ وہ جب اور جہاں چاہتے ہتے ہیں کاروائی کرسکتے ہیں اور ہمارے سیکیورٹی ، حساس اور انتظامیہ کے ادارے نہ صرف ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں بلکہ شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کے بعد بری ہوکر آزاد ہونا یا پہر جیلوں پر حملہ کر کے انہیں آزاد کرا دینا اور عرصہ دراز سے قصاص جیسے الہی قانون کو روکتے ہوئے ان خونی قاتلوں کو تختہ دار سے بچانے سے قوم یہی سوچنے پر مجبور ہوتی ہے کہ حکومتیں نہ صرف ان خونی دھشتگردوں کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتی بلکہ ان کو مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے ۔ اسی سلسلے میں ایک کالعدم جماعت جو کہ ملت تشیع کے قتل عام میں ملوث ہے اور اس کا برملا اظہار بھی کرتی ہے ، اس کے آزادانہ اور بڑی پیمانے پر ملک کے مختلف علاقوں میں پروگرامز کئے جارہے ہیں اور اس پروگرامز میں ملک کے موجودہ تمام قوانین کو ٹھکرایا جارہا ہے اور تکفیری اور غلیظ نعرے بلندکر کے شرپسندی پھلائی جا رہی ہے مگر افسوس کے انتظامیہ نہ صرف شرپسندی پہلانے میں رکاوٹ نہیں بنتی بلکہ اکثر مقامات میں انہیں پروٹوکول دے کر اور ان سے مکمل تعاون کر کے ان کی مکمل سرپرستی ہو رہی ہے ۔
ہم حکومت اور انتظامیہ کو اس بات کی طرف متوجہ کراتے ہیں کہ قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں ۔ہم صرف قومی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت