تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندگی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ شبیرحسن میثمی نے حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیرحسین نجفی کی عیادت کی

جعفریہ پریس ۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرعلامہ شبیرحسن میثمی نجف اشرف پہنچ گئے۔ نجف اشرف سے جعفریہ پریس کوموصولہ رپورٹ کے علامہ شبیر حسن میثمی نے نجف اشرف پہنچتے ہی حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیرحسین نجفی سے ملاقات اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی میں عیادت کی ۔انہوں نے ملاقات میں حضرت آیت اللہ حافظ  بشیرحسین کی صحت سلامتی اورشفاء کاملہ وعاجلہ کی دعا کی۔ رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء نجف اشرف میں اپنے قیام کے دوران مراجع مکرم اسلام سے ملاقاتوں سمیت مختلف علماء کرام اورطلباء سے بھی ملاقات کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے کل رات بعد از نماز مغربین ساڑھے آٹھ  بجے علامہ شبیرحسن میثمی نجف اشرف کے علماء و طلباء سے خصوصی خطاب کریں گے۔