جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کے سینکڑوں مقامات سمیت اسلام آباد میں بھی شیعہ علما کونسل کی جانب سے عالمی یوم G-6/2 اسلام آباد سے نکالی گئی- جس میں علماء کرام ، دینی مذہبی و سماجی شخصیات شیعہ ، علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں سمیت شیعہ سنی ہزاروں افراد نے شرکت کی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق مرکزی القدس ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صدر علامہ عارف واحدی، علامہ قاسم جعفری، علامہ فرحت عباس جوادی ، علامہ حیدر علوی اور برادر بردار ناصرعباس نقوی انقلابی نے کی- اس موقع پر شیعہ علما کونسل سندھ کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کیا- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی ،اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردھ امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے-