تازه خبریں

شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی کی بشپ نذیر عالم سے ملاقات

جعفریہ پریس – کراچی شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی نے بشپ نظیر عالم سے ملاقات کی . ملاقات میں بین المذاہب میں ہم آہنگی اور انسانیت کے لیے امن کا پیغام اور اس سلسسلے میں مل کر کام کرنے پر گفتگو جاری رہی ، شیعہ علماء کونسل کے وفد میں سینیر برادر حسنین مہدی بردار رضوان آغا واعظی موجود تھے ، جبکے جناب بشپ نذیر عالم کے ہمراہ امانت طاہر کھوکر سینٹرل کوآرڈینٹر (یو سی پی ) حاجی عبدل ستار سوشل لیڈر ، دانش عالم پبلک ریلیشن (یو سی پی ) اور شمس طاہر کھوکر (یوتھ کوآرڈینٹر کراچی و میڈیا کوآرڈینٹر (یو سی پی ) موجود تھے.