تازه خبریں

شیعہ علما کونسل لاہورکی جانب سے القدس ریلی اورملی یکجہتی کونسل کے سنی علما کی شرکت

جعفریہ پریس ۔ (علی عمران علوی) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کے سینکڑوں مقامات کی طرح  مین لاہورمیں بھی مرکزی عالمی یوم القدس ریلی پریس کلب لاہور سے شروع ہوکر پی ائی اے آفس ایجرٹن روڈ پر اختتام  پذیرہوئی- جس میں علماء کرام ، سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات ، شیعہ علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت شیعہ  سنی ہزاروں افراد نے شرکت کی –ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہرعلوی نے کی – جعفریہ پریس  کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی ،اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردہ باد امریکا و مردہ باد اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے- اس موقع پر شیعہ علما کونسل پنجاب  کے رہنماؤں اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے مظاہرین سے خطاب کیا- علا مہ مظہرعلوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علمی استعمار نےمخصوص مقاصد کے تحت اسرائیل کا فتنہ عین اسلام کے قلب میں کهڑا کیا اور اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت قدس کو بهی اپنی لپیٹ میں لے لیا ؛ اسرائیل کی بربریت پراس کے آقا بهی اس کے ساته کهڑے ہیں آج تحفظ کا راگ الاپنے والے ادارے خاموش ہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف کوئی قرار داد پاس نہیں ہونے دے ریتے؛ان حالات میں عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ آج متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کهڑے ہوجائیں- انہوں نے مزید کها کہا کہ آج کی ریلی حضرت آیت اللہ امام خمینی کی فکر اوراس اعلان کے مطابق جس میں انہوں نے جمعتہ الوداع کو یوم القدس قرار دیا – پاکستان میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی کے حکم پر آج یوم القدس کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں- جعفریہ پریس رپورٹ کے مطابق اس ریلی میں لیاقت علی بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل ؛ پیر محمد عثمان نوری صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل ؛علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی سینیئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب ؛ مولانا حسن رضا قمی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور؛علامہ محمد افضل حیدری؛ سید شہباز حیدر نقوی ڈویژنل صدر لاهور؛ مولانا تنویر حسین قمی؛ مولانا آصف حسین بخاری؛ شعبہ خواتین ضلع لاہور کی صدر سیدہ طاهره شمیم نقوی؛آفتاب علی هاشمی؛مولانا اعجاز علی سیال ؛چوهدری نشان علی اور چوهدری صغیر علی ورک نے خطاب کیا.