جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کے سینکڑوں مقامات کی حیدرآباد میں بھی شیعہ علما کونسل کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پرمرکزی القدس ریلی قدم گاہ مولا علی٘ سے پریس کلب تک نکالی گئی- جس میں علماء کرام ،علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے مظلُوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کاثبُوت دیا– شیعہ علما کونسل حیدرآباد کی جانب سے نکالی گئی عالمی یوم القدس احتجاجی ریلی قدم گاہ مولا علی٘ سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئیپریس کلب پہنچ کراختتام پذیر ہوئی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد مرکزی القدس ریلی کی قیادت شیعہ عُلماء کونسل سندھ کے نائب صدرعلامہ محمد علی جروار،صوبائی نائب صدرسندھ سید کاظم حُسین شاہ ، مولانا سید رضی، مولانا قمبرانی ، مُصطفٰی علی حیدری، جعفریہ یُوتھ حیدر آباد کے ڈویژنل ناظم برادر باقر نقوی،ضلعی ناظم برادر ظھور نقوی، ضلعی مُعاون برادر شبیہ رضا اور ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس برادر علی گل نے کی-
اس موقع پر شیعہ علما کونسل حیدرآباد کے رہنماؤں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف خطاب کیا- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی ،اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردہ باد امریکا و مردہباد اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نگاہ جس پہ ہے سب کی وہ آفتاب ہیں ہم
کریں گے قُدس کو صیہونیوں کے شرک سے پاک
خلیلِ وقت خمینی (رح) کا سچا خُواب ہیں ہم
القُدس کی آزادی تک جنگ رہیگی جنگ رہیگی
اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہیگی جنگ رہیگی
امریکہ کی بربادی تک جنگ رہیگی جنگ رہیگی
جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے-