تازه خبریں

شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سرزمین شہدا گلگت پہنچ گئے

جعفریہ پریس شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سرزمین شہدا گلگت پہنچ گئے ۔ علما کرام ، تنظیمی احباب اور کارکنان کا شاندار استقبال کیا ۔
شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی دورہ سکردو مکمل کر کے سرزمین گلگت پہنچ گئے ۔ گلگت مقپون داس کے مقام پر صوبائی سنینر نائب صدر گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ ، جناب دیدار علی صوبائی نائب صدر ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، شیعہ علما کونسل کے رہنما سخی احمد جان ، شیخ سلطان صابری ، شیخ ناصر حسین ناصری ، جعفریہ یوتھ ، جے ۔ایس ۔او کے کارکنان اور حراموش کے مومین نے شاندار استقبال کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی کو ایک قافلہ کی شکل میں صوبائی آفس پونیال روڈ لایا گیا