• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کامحرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات رکوانےکیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ۔جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا ہے۔اس رٹ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایام محرم الحرام میں ہے ۔پورے ملک میں عزاداری کا سلسہ جاری وساری ہے اور پوری قوم سید الشہداء نواسہ رسول ؐ،حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں مصروف ہے،ان حا لات میں ملت تشیع بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی اور بلدیاتی انتخابات میں شیعہ قوم وہ آئینی کردار ادانہیں کرسکتی جو انتخابات کے لئے ضروری ہوتا ہے ۔اس لئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے اور اس ملک کا آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ہم انتخابات میں بھر پورحصہ لیں ۔لہذاٰ ہمارا یہ آئنی حق ہے اور ہم اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اس آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے،لہذاٰ بلدیاتی انتخابات چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے بعد کرانے کا حکم صادر فرماتے ہوئے بلد یاتی الیکشن کرانے کی تاریخ آگے بڑھائی جائے تاکہ ملت جعفریہ بھی ملک کے آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے سکے۔