تازه خبریں

شیعہ علما کونسل کراچی ملیر سفارت خانہ یونٹ کی جناب سے یوم انھدام جنت البقیع کے خلاف احتجاج

جعفریہ پریس نمائندہ رپورٹ۸ شوال یوم انھدام جنت البقیع کے حوالے سے شیعہ علماء پاکستان حسینی سفارت خانہ سعودآباد ،ملیر کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے جنرل سیکریٹری صوبہ سندہ علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا ان کا کھنا تھا کہ یہ آل سعود دراصل اسی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں نے اہلیبیت اور ان کے ماننے والوں پہ ہر دور میں ظلم کیا سب مسلمانوں کو ان کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاھئے بعد مجلس جلوس عزا بر آمد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور آل سعود کے خلاف نعرے بلند کئے