جعفریہ پریس- شیعہ علما کونسل پا کستان کراچی ڈویژن کا ایک اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن علامہ جعفر سبحانی کی صدارت میں مورخہ 9 فروری بروز اتوار بعد از نماز ظہرین بمقام صوبائی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے اہم ایجنڈے۔ 01 : کراچی کی تنظیمی صورت حال کا جائزہ 02 : 11 فروری کو انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے خواتین کی سطح پر ہونے والے مجوزہ پروگرام کو حتمی شکل دینا۔ 03 : کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریڑی کی حلف برداری۔ 04 : مجوزہ تنظیمی کنونشن کراچی دویژن۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے پا نچوں اضلاع کے صدور ،جنرل سیکریڑیز ،اضلاع کابینہ، 5 اضلاع کے زون کے مسئو لین، کئی یونٹ کے صدور ، تنظیمی کرکنان کے علاوہ نو منتخب جنرل سیکریڑی علامہ فیاض مطہری اور دیگر علماے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ فیاض مطہری نے با ضابطہ طور پر شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریڑی کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ علامہ جعفر سبحانی نے علامہ فیاض مطہری سے حلف لیا۔ دیگر موضوعات پر تفصیل سے بحث و تمحیص ہوئی۔ تمام شرکاے اجلاس نے اپس میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ علامہ جعفر سبحانی اور مولانا فیاض مطہری نے اجلاس سے تفصیلی خطاب کیا۔ شرکاے اجلاس نے علامہ غلام مہدی نجفی مرحوم کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں تمام شہید و مرحوم قائدین ،جملہ شہداے ملت جعفریہ، علامہ غلام مہدی نجفی مرحوم اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے رہنما سردار کاظم علی مرحوم کی ارواح کی شادمانی کے لیے فاتحہ کیا گیا۔