تازه خبریں

شیعہ علما کونسل کے سکٹری جرنل علامہ عارف حسین واحدی١٠ روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سکردو ائیر پورٹ پراستقبال کے لئے آئے ہوئے علماء کرام عمائدین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن علاقہ ہے ان علاقے میں بسنے والے اس کے سرحدوں کے محافظ ہیں اسلامی تحریک شروع سے گلگت بلتستان کے آئینی اور بنیادی کے لئے ہر جگہ آوار اٹھاے رہے انشاء اللہ اس بار بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور ان محروم علاقوں کے حقوق دلانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوسکردو ائرپورٹ پہنچانے پر کیا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ اس وقت ملک بے شمار مسائل سے گھرا ہوا ہے ہمارا روز اول سے یہ موقف رہاہے کہ اتحاد اور یکجہتی سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتاہے اب بھی حکومت کو مشورہ دینگے کہ وہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہاکہ حکومت کو دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ۔گلگت بلتستان کو ملک کا پانچوں آئینی صوبہ بنانا اسلامی تحریک کا پہلا ایجنڈا ہے جس طرح ماضی میں ہماری پرامن حکومت رہی ہے اور علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں آئندہ بھی حکومت میں آکر مزید عوام کی خدمت کریں گے۔