جعفریہ پریس شیعہ علما کونسل پاکستان کے علامہ رمضان توقیر کا ڈیرہ اسمعیل خان میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین میں عید الفطر کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زھدو تقویٰ ، روزہ فطرہ اور عید کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج اللہ نے ہر روزہ دار کے پچھلے گناہ معاف کرتے ہوئے کہا کہ اب آپکی نئی زندگی ہے اچھے اعمال کر کے میرے حکم کی اطاعت کریں ۔ انہوں نے عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے مولا امیر الم ومنین کے فرمان پر روشنی ڈالی کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حمایتی ہیں ۔ آج فلسطین میں کوئی شیعہ نہیں لیکن فلسطینی مسلمان ظلم کا شکار ہیں ہم تن من دھن سے حمایت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملت کی خدمت میں حسب استطاعت پیش پیش ہیں اور اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے۔دہشت گردی کی لعنت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک آرمی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ مقامی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے عدل وانصاف قائم کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے آج عید کے دن شہداء کے خانوادوں سے ہمدردی کی نصیحت کی اور ان کء بچوں و متاثرین سے بھر پور تعاون کرنے کی طرف مومنین کو متوجہ کیا اور شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا۔ بعد میں لوگوں میں گھل مل گئے اور عید مبارک کی۔