جعفریہ پریس کراچی – شیعہ علماء کونسل کراچی ملیر کی جانب سے فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل ملیر کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی . فکری نشست سے حجت الاسلام شیخ جعفر سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شیعہ علماء کونسل کے کارکنان کو اطمینان ہونا چاہئے کے وہ درست راستے پر ہیں . آپ ولایت سے وابستہ ہیں جو تشیع کا مغز ہے . ایسے سلسلہ کا نمائندہ ہونے پر آپ خدا کا شکر ادا کریں . آپکو اس بات سے غرض نہیں ہونا چاہیے کے قیادت کے ساتھ کون ہے یا کون نہیں .آپ اسی الہی راستے پر گامزن رہیں