جعفریہ پریس – جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے شیعہ علماء کونسل صوبہ کے پی کے کے صدرعلامہ محمد رمضان توقیر اور صوبائی ناظم کی مشاورت کے ساتھ ہزارہ ڈویژن کے لیے نوجوان اور متحرک سماجی و تنظیمی شخصیت مولانا صدا حسین علوی کو ڈویژنل ناظم مقرر کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے دس دنوں میں ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ضلعی ناظمین کا تقرر کرکے فعالیت کو تیز کریں اور جعفریہ یوتھ کا ڈھانچہ نچلی سطح تک لے جانے کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔
اسلام آباد میں مرکزی ناظم اعلی سے ملاقات کے دوران مولانا صدا حسین علوی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں بسنے والے مومنین قائد شہید کے دور سے لے کر اب تک قومی قیادت اور قومی جماعت کے ساتھ وابستہ رہے ہیں اور ہر موقع پر اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے لیکن ماضی قریب کے معروضی حالات کے سبب نوجوانوں میں وہ تحرک نہیں رہا جو وقت کے تقاضوں کو پورا کرتا ہو لہذا ہم اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے جوانوں کو جعفریہ یوتھ کے فورم سے متحرک کریں گے اور انہیں پاکستان کے دیگر علاقوں کے جوانوں کی طرح آگاہ اور بیدار رکھیں گے۔
سید اظہار بخاری نے صدا حسین علوی کو مبارکباد دیتے اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عزم کررکھا ہے کہ پاکستان بھر کے جوانوں کو قومی میدان میں انفرادی اور متحرک کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے اور انہیں معاشرے کے تمام میدانوں میں مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اس استعداد کا حامل بنائیں گے کہ وہ مستقبل میں سیاسی اور مذہبی لحاظ سے قوم کی قیادت کرنے کے فریضے کو احسن انداز میں انجام دے سکیں۔ دریں اثناء شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے بھی مولانا صداحسین علوی کو جعفریہ یوتھ ہزارہ ڈویژن کا ناظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات