شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا سنیما چوک سکران میں ہفتپوحدت کی مناسبت سے شرکاء ریلی سے خطاب اس موقع پر شیعہ سنی عوام بڑی تعداد میں موجود تھی ان کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی ہیں پوری دنیا قائد ملت جعفریہ کی امن پسند پالیسی کو سراہتی ہے پاکستان میں تمام مسالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں شیعہ سنی تفریق کی بات کرنے والے قرآن کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل سندھ ہمیشہ صوبے کی بہتری اور عوام کی خدمت میں مصروف ہے ہم نے صوبے بھر میں عوامی سطح پر فضا کو بھتر بنایا ہے آج تمام مسالک ایک دوسرے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں