تازه خبریں

صوبائی وزیر قانون کے ملاقات میں مطالبات پر عمل در آمد ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کو سانحہ راولپنڈی کے بعد گرفتار ہونے والے مومنین کی تمام لیسٹ فراہم ۔ ابتدائی کاروائی میں 35 مومنین رہا

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ دنوں حکومت پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ سے ملاقات کی- ملاقات میں مختلف مطالبات سمیت سانحہ راولپنڈی کے بعد بلا جوازگرفتاریوں پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار اور فوری طور پر بیگناہ مومنین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ جس کے بعد صوبائی وزیر قانون نے تمام گرفتار شدگان کی لسٹ شیعہ علماء کونسل پاکستان کو دینے کا حکم دیتے ہوئے یقین دلایا کہ کسی بھی بیگناہ کو جیل میں نہیں رکھا جائے گا ۔
اسی بنیاد پر آج انتظامیہ نے گرفتارششدگان کی لسٹ  شیعہ علماء کونسل پاکستان کو پیش کی جس کے بعد 35 مومنین جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا ان کو فوری طور پر رہا کردیا گیا جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ٹیم کی کوشش ہے کہ دیگر مومنین کو جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور انہیں بیگناہ گرفتار کیا گیا ہے ان کو  بھی فوری طور پر رہا کرائے اور ان کو بے بنیاد اور جھوٹے ایف آئی آر اور کیسوں سے بچایا جا سکے ۔