جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے لوگ مر رہے ہیں، فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،عرصہ دراز سے قاتل و دہشت گرد دندنا تے پھر رہے ہیں مگر ان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا- علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی نے مزید کہا کہ ان کو گرفتار نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ امن و امان کے ذمہ داران سنجیدہ نظر نہیں آ رہے ہیں – شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدرنے کہا کہ ضابطہ اخلاق اورنئی قانون سازی کی بجائے پہلے سے موجود قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور دہشت گردوں اور قاتلوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں ۔
ہم سانحہ کراچی،راولپنڈی،چشتیاں،ملتان کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سانحات میں ملوث مجرمان کو قرارواقعی سزا دی جائے-