تازه خبریں

طالبان مذاکرات کے حوالے سے تحفظات ہیں ،حکومت سے وضاحتیں طلب کی ہیں اس کے بعد کوئی لائحہ عمل مرتب کریں گے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا ہے کہ اگرملک کے یہی حالات رہے توعوام اپنی حفاظت کے لئے خود میدان میں نکل آئیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی حکومتوں کو کبھی بھی مکمل اختیارات نہیں دیئے گئے جس سے ملک میں نہ صرف معاشی ، اقتصادی اور بے روزگاری بلکہ امن وامان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہئے کہ وہ سیاسی حکومتوں کومکمل اختتیارات دیں اوراختیارات کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے ،ان خیالات کا اظہارسیٹھارجہ میں شیعہ سماجی شخصیت الہ دادبلوچ سے ان کے بھائی مولاداد کی وفات پرتعزیت کرنے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تحفظات ہیں اورحکومت سے وضاحتیں طلب کی ہیں اوراس کے بعد کوئی لائحہ عمل مرتب کریں گے۔