جعفریہ پریس – حوزہ علمیہ نجف اشرف کی برجستہ علمی شخصیت حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین النجفی کی طبیعت سخت ناساز ہے اور وہ دو دن سے نجف اشرف کے الصدر ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں – تفصیلات کے مطابق دو روز قبل حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین النجفی کی طبیعت سخت ناساز ہوئ جس کی وجہ سے انہیں نجف اشرف کے معروف الصدر ہاسپٹل میں شفٹ کیا گیا جہاں پر زیرعلاج ہیں – موصولہ اطلاعات کے مطابق آج قبلہ صاحب کا آپریشن بھی ہوا ہے ابھی الحمد للہ قبلہ حافظ بشیر صاحب کی طبیعت کافی بہتر ہے تاہم مومنین سے خصوصی دعا کی اپیل ہے اللہ تعالی قبلہ حافظ صاحب کو صحت کا ملہ و عاجلہ عطا فرمائے –