فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور آخری اطلاع ملنے تک فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے میں اب تک اسرائیل کے سینئر فوجی افسر سمیت 1000 سے زائد صہیونی مارے گئے ہیں جبکہ 2000 صہیونیوں کی زخمی ہونے کی خبر ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسیطنی مجاہدین نے 150 اسرائیلیوں کو قیدی بنا لیا ہے جن میں کچھ فوجی اور اعلی سابق کمانڈر بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات اسرائیل نے بریگیڈ کمانڈر سمیت 700 سے زائد صہیونیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی