جعفریہ پریس- حالیہ سانحات شکارپور، مسجد اثنا عشری حیات آباد پشاور نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ان قیامت خیز اور ہولناک سانحات کے خلاف قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سوگ کا اعلان فرمایا ۔ قائد ملت کی صدائے احتجاج پر لبیک کہتے ہوئے شعبہ خدمت و رہنمای زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آف قم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دارالتلاوہ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) میں 3 روزہ مجالس کا انعقاد کیا جس میں مولانا سید شجاعت علی شیرازی ، مولانا عمران عباس قمی (لاہور)، مولانا سید اظہر عباس کاظمی نے خطاب کیا -انہوں نے اپنے خطاب میں شہید و شہادت کی عظمت اور حالات حاضر پر گفتگوکی – اس موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ (قم) شعبہ خدمت و رہنمای زائرین کے انچارج سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے شہداء اور ملت جعفریہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تشیع کی تاریخ خون سے لبریز ہے ہر دور میں ظلم و ستم اور قتل و غارت گری سے تشیع کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تاریخ نے ثابت کیا کہ ظلم و ستم سے حق و حقاینت اور مشن حسینت کو ختم نہیں کیا جا سکا، حسینت ہر دور میں زندہ تھی زندہ بادہے اور زندہ باد رہے گی ، انہوں نے پاکستان میں جاری حالیہ حالات پر مفصل رشنی ڈالی اور قومی قیادت اور ملی پلیٹ فارم کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم ہمہ تن قیادت کے حکم کے منتظر ہیں استحکام وطن میں ہمارے صبر اور امت مسلمہ کے جذبہ اتحاد کو کمزوی نہ سمجھا جائے- اگر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اعلان فرمایا تو ہم ہر اول دستہ کے طور پر ملک و ملت کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے- قیادت کے حکم پر لبیک کہنے کے لئے پوری فضا لبیک یا حسین کے نعروں سے گونج اٹھی-
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی