جعفریہ پریس- عراق زائرین کی بس پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پاکستانی شہید جبکہ واقعے میں 11 پاکستانی اور2 عراقی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں -غیرملکی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عراق کے شہر رمادی کے قریب چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے پاکستانی زائرین کی بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید جبکہ واقعے میں 11 پاکستانی اور2 عراقی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیلئے دنیا بهر سےلاکھوں عزادارن امام مظلوم کربلا کا رخ کر رہے ہیں اور چہلم امام حسین علیہ السلام کی تاریخ نزدیک آنے کے ساتھ ہی عزاداران حسینی کے قافلوں پر مسلح دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم مسلسل دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ عاشقان امام حسین علیہ السلام کو کربلا جانے سے کوئی نہیں روک پا رہا۔