• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

عراق دہشتگردوں کا قبرستان بنے گا، مقدس مقامات کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں بھاری قیمت چکاناپڑیگی، شیعہ علماء کونسل

جعفریہ پریس  آپریشن کی حمایت کرتے ہیں البتہ لشکر جھنگوی جو براہ راست عوام کی قاتل ہے ان خونی درندو ں کیخلاف کیوں بات نہیں کی جاتی، راستوں کی بندش مسائل کا حل نہیں، زائرین کو سیکورٹی فراہم کی جائے، سیکرٹری جنرل عارف واحدی کی وفود سے گفتگو
اسلام آباد16 جون2014ء ( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ عالمی استعماری و صہیونی قوتیں عالم اسلام کے خلاف بڑ ی سازشوں میں مصروف ہیں، عراق پر دہشت گردجماعت داعش کا حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، دہشت گردسمجھتے ہیں کہ وہ زیارات مقدسہ کو نقصان پہنچائینگے تو یاد رکھیں کہ اس کی بڑی قیمت انہیں چکانا پڑے گی، فوجی آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں لیکن افسوس آج تک لشکر جھنگوی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی جو ملک میں دہشت گردی کی بنیاد رکھنے والی خونی درندوں کی تنظیم ہے، حکومت زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کرکے راستے فی الفور کھولے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ عراق کی صورتحال میں وہی عوامل کارفرما ہیں جنہوں نے پہلے شام میں حالات خراب کئے اوراب وہ عراق پر چڑھ دوڑے ہیں لیکن ہماری تمام ہمدردیاں و حمایت عراقی عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عرا ق میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرتے ہوئے بے گناہ عوام کا قتل عام کررہے ہیں اگر دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ عتبات عالیہ کو نقصان پہنچائینگے تو اس کی دہشت گردوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن کے حوالے سے اگر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر آپریشن کیا جاتاہے تو بھرپور حمایت کرتے ہیں کیونکہ قومی اسمبلی کو بھرپور عوامی تائید حاصل ہے جبکہ جو مذاکرات و آئین قانون کی بات نہیں سمجھتے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگاالبتہ قبل ازیں مذاکرات کے وقت عوام کے براہ راست قاتل لشکر جھنگوی کے حوالے سے کوئی بات نہ کی گئی لشکر جھنگوی کے ہاتھ عوام کے خون سے تر ہیں اور یہ لوگ سرتاپا عوام کے قتل میں ملوث ہیں اور ملک میں دہشت گردی کی بنیاد رکھنے والابھی یہی دہشت گرد گروہ ہے۔ علامہ عارف واحدی نے سانحہ تفتان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے سانحہ تفتان کے بعد راستوں کو بند کردینا کہاں کی حکمت ہے جو لوگ بذریعہ ہوائی جہاز سفر کی استطاعت نہیں رکھتے تو وہ کہاں جائیں اس سلسلے میں عوام میں شدید اضطراب و تشویش پائی جاتی ہے اس لئے فی الفور زمینی راستوں کو کھولا جائے اور زائرین کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے ۔
زاہداخونزادہ