• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

عراق میں داعش کا مقدس مقامات اور آیت اللہ سیستانی کے گھر پر حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے کہا کہ ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے جس کے تحت عراق میں مقدس مقامات اور بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے گھرکو نشانہ بنایا جانا تھا –

السومریہ نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے نجف، کربلا اور سامرا میں آئمہ اطہار علیھم السلام کے روضوں اور بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے گھر پر حملہ کرنے کا ناپاک منصوبہ تیار کیا تھا –

عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ منصوبے کا مقصد ملک میں مسلکی اختلافات اور جنگ کی آگ بھڑکانا اور داعش کی بھاری شکست پر پردہ ڈالنا تھا –

دریں اثنا عراقی وزارت داخلہ میں انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی شعبے کے سربراہ ابوعلی البصری نے کہا ہے کہ داعش کے عناصر اپنے اس منصوبےکو دسیوں کار بموں اور غیرملکی خودکش دہشت گردوں کے ذریعے عملی جامہ پہنانا چاہتے تھے اور وہ مذکورہ صوبوں اور علاقوں میں ہتھیار اسمگل کرنےکے لئے اسمگلروں کا سہارا لے رہے تھے –

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے اس منصوبے سے وزیر اعظم حیدر العبادی کو آگاہ کیا گیا اورعراق کی مشترکہ افواج اور فضائیہ کی ہم آہنگی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جو مقدس مقامات اور صوبہ بصرہ کی جانب روانہ ہوا چاہتے تھے