جعفریہ پریس – نصرپور میں قادر شاہ جیلانی پڑ پر محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کونسل پاکستان ضلع ٹنڈوالہ یار کے صدر علامہ سید عزیز اللہ شاہ نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین دنیا کے مظلوموں کی آواز ہے جہاں ظلم ہوتا ہے وہاں سنت حسینی ادا کی جاتی ہے جبکہ شہیدان حق کی دنیا میں نواسہ رسول سیدنا حسین ابن علی کا مقام بہت ہی بلند ہے – انہوں نے کہا کہ سیدنا حسین ابن علی کی صدائے حق نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور حق نوائی کا بے مثال درس دیا۔
علامہ سید عزیز اللہ شاہ نے کہا ہے کہ حسینی فکر اور فلسفہ آج بھی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ اگر آج مسلم امہ اس جذبہ و بہادری کا مظاہرہ کرے تو پرچم اسلام سربلند ہوسکتا ہے اور مسلمانوں کا کھویا ہوا وقار بھی بحال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے اسلام کی بقا کیلئے اپنے عزیز واقارب کو بھی قربان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اللہ تعالیٰ سے عشق کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات شرانگیزی کی نہیں بلکہ اخلاق و کردار کی بہتری کی دعوت ہے اور اسی نظریہ کی بقا کے لئے امام حسین اور ان کے رفقا نے اپنی جان و مال کو قربان کیا۔ ہمیں اسی حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہے۔ امام حسین کا ذکر باطل نظام اور نظریہ کے خلاف ایک مکمل نظام ہے کیونکہ نواسہ رسول نے ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کی بات کی اور جرأت و بہادری کی اعلیٰ روایت قائم کی۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد