مجالس، جلوس اور سبیلیوں پر پابندیوں کے شوشے ردّا لفساد کی کامیابیوں کو ماند کرنے کے مترادف ،
عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ، ایک انچ بھی اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیںگے
پابندیاںآئین، قانو ن اور جمہوری حقوق کی نفی اور تشویشناک ہے،ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی / اسلام آباد23ستمبر2017 ء( دفتر قائد ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس و جلوس ہائے عزا پر مختلف پابندیوں کی خبر نشر کرناآپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابیوں کو ماند کرنے کے مترادف ہے،آئینی ،بنیادی اور شہری حقوق کی صریحاً نفی تشویشناک ہے اورناقابل قبول ہے ، یہ عوام میں اشتعال پید اکرنے اور اسے تصادم کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ، عزاداری سید الشہداءؑ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے عوام اس سے دستبردار ہونے کےلئے تیار نہیں ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقو ی نے صوبہ پنجاب میں غیر روایتی مجالس و جلوس ہائے عزا پر پابندیوں بارے شائع ہونیوالی خبروں پر اپنے رد عمل میں کیا۔ ترجمان نے کہاکہ ایک طرف پاکستان میں مکمل امن کےلئے ضرب عضب کے بعد رد الفساد آپریشن شروع کیاگیا اور بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی گئیں اور بعدازاں پاکستان کا دنیا بھر میں امیج بہتر طور پر اجاگر کرنے کےلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ملک میں مدعو کیاگیا اس کی کامیابی کے بعد امن میچز کا سلسلہ وزیرستان تک بڑھایاگیا تاکہ باور کرایا جاسکے کہ پاکستان میں امن لوٹ آیا ہے لیکن دوسری جانب محر م الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف افواہوں اور حیلے بہانوں کی آڑ میں شہری آزادیوں ، آئینی و بنیادی حقوق پر قدغن لگانے کے شوشے چھوڑے جارہے ہیں جو ایک طرف امن کےلئے کئے گئے اقدامات خصوصاً آپریشن ضرب عضب و ردالفساد کی کامیابیوں کی صریحاً نفی اور دوسری جانب آئین ، قانون اور جمہوری معاشروں کی بھی صریحاً نفی اور ناقابل قبول ہے ، کہتے ہیں کہ”نیاجال لائے پرانے شکاری “یہ ملک کو دگرگوں کرنے کی سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔
ترجمان قائد ملت جعفریہ نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ان کے شہری ، آئینی و بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،عزاداری سید الشہداءؑ بنیادءحقوق اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ، اس سے متصادم کوئی اقدام بیگاڑ کو ہوا دینے کے مترادف ہے ۔عوام اپنے شہری ا ور بنیادی حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیںگے ،ترجمان نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ملک میں امن وامان کے قیام اور ملکی استحکام کےلئے کردار ادا کیاہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنی خدمات جاری رکھیںگے البتہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ایام مقدسہ میں عزاداری سید الشہدا کے سلسلے میں ہونیوالی مجالس، جلوس ہائے عزا اور دیگر پروگرام کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔