• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

عزاداری کی راہ میں رکاوٹ بننے والے سن لیں ہم سیرت زینب کبریؑ دہرائیں گے اور یزیدیت کے چہرے پہ پڑا خوشنما پردہ اکھاڑ کر اسکا کریہہ چہرہ آشکار کریں گے۔ ( مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان)

مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان نے رائیونڈ لاہور میں اپنے خطاب میں کہا کہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیںیہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹ بننے والے سن لیں کہ راہ حسین علیہ السلام میں حسینی بھائی تنہا نہیں ہم زینبی بہنیں انکے شانہ بشانہ ہیں۔ ہم سیرت زینب کبریؑ دہرائیں گے او ر جس طرح جناب زینب ؑ نے یزیدیت کے چہرے پہ پڑا خوشنما پردہ اکھاڑ کر اسکا کریہہ چہرہ دنیا آشکار کیا ہم بھی اسی روش پہ چلتے ہوئے باطل کے کریہہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔ ہم عزادری پہ کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ ہم کالم نگار اوریا مقبول جان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس میں انھوں نے کہا کہ شیعہ ماتمی جلوسوں کے روٹ کوئی صفا مروہ یا خانہ کعبہ کا طواف نہیں جو تبدیل نہ کیا جا سکے ۔ایسے بیانات استعمار کی سازشوں میں سے ایک سازش ہیں جو کے بے نقاب ہو چکے ہیں اوریا مقبول جان کو چاہیئے کہ استعمار کی سازشوں کا ساتھ دینے کی بجائے صاف و شفاف صحافت کریں۔عزاداری حسینت کی روح ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اسکے لئے شیعان علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں گے۔