• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

علاقائی کونسل آزاد و جموں و کشمیر شیعہ علماء کونسل کا اجلاس، ملک کے اکثر حصوں کو بدترین سیلاب کا سامناہے، امدادی کام مزید تیز کیا جائے،علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی

جعفریہ پریس – پیر کے روز شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کیلئے زیر صدارت علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی اور زیر نگرانی چیف آرگنائزر سید ذوالفقار نقوی علاقائی کونسل کا اجلاس منعقد ہوااتفاق رائے سے علامہ سید صادق حسین نقوی کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب کرلیاگیا ۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت کی جانب سے مرکزی سیکرٹری مالیات
علامہ مشتاق حسین ہمدانی نے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے علامہ صادق نقوی اپنی تمام ترتوانائیاں ملک و ملت کے تحفظ کی خاطر صرف کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت آزاد کشمیر ، پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں کو سیلاب کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جس کیلئے صوبائی وڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں اپنا متحرک کردار ادا کریں جبکہ مخیر حضرات بھی اس سلسلے میں آگے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کردیئے ہیں ، متاثرین سیلاب تک امداد پہنچانے کیلئے تمام مرکزی، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی عہدیدار اور مخیر حضرات مرکزی دفتر سے رابطہ کریں۔