شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی شہدائے سیہون شریف کی برسی و استحکام پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم جاری صوبائی صدر صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہے ہیں دورے کے دوران مختلف اضلاع میں تنظیمی سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں تنظیمی کارکنان و عہدیداران سے ملاقاتوں اور پریس کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ شہدائے سیہون کی برسی پر استحکام پاکستان کانفرنس ۲۶ فروری کو درگاہ لال شہباز قلندرؒ پر عظیم الشان اجتماع منعقد کریگی جس میں پاکستان و سندھ بھر سے شخصیات شریک ہونگی اجتماع سے قائد ملت جعفریہ پاکستان خصوصی خطاب کرینگے