علامہ اقبال کے فکر ، فلسفے اور شاعری سے استفادہ حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی
شاعر مشرق کے اتحاد امت کے پیغام سے رہنمائی لیتے ہوئے باہمی بھائی چارہ کیلئے عملی اقدامات اُٹھانا ہو نگے ، قائد ملت جعفریہ
مصور پاکستان نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے کھوئے ہوئے مقام کے حصول اور بھولا ہوا سبق یاد کرانے کی سعی کی ۔
راولپنڈی /اسلام آباد 21اپریل2020( جعفریہ پریس پاکستان ) عظیم فلاسفر ، مفکر اور شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی82ویں یوم وفات پر قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ ہمیں مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فکر ، فلسفے اور شاعری سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے اورملکی بحران میں ان کے حل کیلئے مدد لینی چاہیے اورشاعر مشرق کے اتحاد اُمت کے حوالے سے افکار انتہائی اہم ہیں اس پر عمل کرتے ہوئے امت کے اندر اتحاد و حدت کو فروغ دینا چاہیے ۔اور جس پاکستان کا خواب ڈاکٹر علامہ اقبال نے دیکھا ، افسوس وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ مصور پاکستان نے امت مسلمہ اور بالخصوص برصغیر کے مسلمانوں کی جس جانب رہنمائی کرائی اور امت کو بیدار کرنے کی کوشش کی اس پر عمل پیراہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے کھوئے ہوئے مقام کے حصول اور بھولا ہوا سبق یاد کرانے کی سعی کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے جس پاکستا ن کا خواب دیکھا تھا افسوس وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ، ملک میں ہر طرف بحران ہی بحران نظر آتے ہیں ، سیاست میں شائستگی کا پہلوختم ہو رہاہے تو برداشت اور مساوات کا مادہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جو کسی صورت ملکی یکجہتی کےلئے بہتر نہیںآخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں شاعر مشرق کے اتحاد امت کے پیغام سے رہنمائی لیتے ہوئے باہمی بھائی چارہ کیلئے عملی اقدامات اُٹھانا ہو نگے تبھی شاعر مشرق کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔