علامہ سبطین سبزواری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ترجمان قائد ملت جعفریہ
مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان پر ہونیوالے حملے کی شفاف و غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں
قائد ملت جعفریہ نے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی صحت و سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی ، ملزمان کو سخت سزائیں دے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے
راولپنڈی/اسلام آباد19 اگست2022 ء( جعفریہ پریس پاکستان )ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید محمد سبطین حیدر سبزواری پر مجلس عزا سے واپسی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کی فی الفور شفاف و غیر جانبدار انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملزما ن کو سخت ترین سزائیں دے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے،قائد ملت جعفریہ پاکستا ن نے سید سبطین حیدر سبزواری کی صحت و سلامتی کےلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے قاتلانہ حملے پر انتہائی تشویش کا اظہارکیااور واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اس قاتلانہ حملے کی فی الفور شفاف و غیرجانبدارانہ انکوائری کرکے حقائق منظر عام پر لانے اور اس واقعہ میں ملوث ملزما ن کو سخت ترین سزائیں دے کر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔