علامہ سیدصفدر حسین نجفی نے عوام میں دینی فکر و شعور اُجاگر کیا ، قائدملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی فاضل، دور اندیش اور مصلح انسان تھے، اُن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، قائد ملت جعفریہ
جامعة المنتظر کے ٹرسٹی مرحوم سیٹھ نواز ش علی ساعتی کادینی مدارس کے قیام میں نمایاںتعاون وکرداراور خدمات لائق تحسین ہیں۔
راولپنڈی /اسلام آباد5دسمبر 2020 ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے6دسمبر کو بزرگ عالم دین معروف دینی و سماجی شخصیت علامہ سیدصفدر حسین نجفی کی31ویں برسی اور حوزہ علمیہ جامعة المنتظرکے مہتمم اعلیٰ اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقو ی اور مرحوم سیٹھ نواز ش علی ساعتی کی رسم چہلم کے موقع پر اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم معاشی و سماجی مشکلات اور نامساعد حالات کے باوجودمحنت ،لگن اور جانفشانی سے وطن عزیز نے اور بیرون ملک دینی مراکز ، سماجی و فلاحی خدمات کے موسس و مربی کی حیثیت سے گراں قدر خدمات انجام دینے والی نابغہ روزگار شخصیت تھے جنہوں نے عوام میں دینی فکر و شعور اجاگر کرنے کیلئے شب و روز کاوشیں کیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے نام اور کام کی بدولت قوم و ملت کے محسن قرار پائے۔مرحوم کی شخصیت کا یہ منفرد پہلو تھا کہ وہ قومیا ت کے حوالے سے ہمیشہ متفکر رہے اور ہر دور میں ملی قیادت کی پشت پناہی اور شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے قوم و ملت کی عظیم خدمت کا فریضہ سر انجام دیا۔ جس سے اس امر کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ملی پلیٹ فارم و قیادت کے ذریعہ قومی مسائل و مشکلا ت کے حل کی افادیت و اہمیت سے کس قدر آگاہ وآشناتھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ملی قیادت کے دست و بازو کی حیثیت سے فعالیت سر انجام دیتے رہے اور داخلی وحدت و خارجی مشکلات کے حل کیلئے صف اوّل میں دکھائی دئیے ۔ اسی طرح تصنیف و تالیف کے میدان میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دئیے اور تفسیر نمونہ کے ترجمہ سمیت دیگر متعدد علمی و قلمی آثار چھوڑے جن سے ہر دور میں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیںقائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ قاضی سیدنیاز حسین نقوی فاضل، دور اندیش، مصلح اورجرا ¿ت مندانسان تھے، انہوں نے کئی مواقع پر انتہائی جرا ¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم امور انجام دیئے ۔انہوںنے قاضی نیاز حسین نقوی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مدارس دینیہ کے فروغ اور ملت تشیع کے دفاع، اتحاد تنظیمات المدارس میں مرکزی کرداراور اتحاد بین المسلمین و دیگر امورکے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کا خلا بمشکل پُر ہوگا۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ مرحوم سیٹھ نواز ش علی ساعتی نے رفاہی و مذہبی امور میں بھر پور خدمات سرانجام دیں ،اُن کا مرحوم علامہ سید صفدر حسین نجفی کے رفیق ِخاص اور جامعة المنتظر کے ٹرسٹی کی حیثیت سے دینی مدارس کے قیام میں نمایاںتعاون و کر دار اور خدمات لائق تحسین ہیں اور مرحوم سیٹھ نواز ش علی ساعتی ہمیشہ ملی پلیٹ فارم سے بھی مربوط رہے ۔ آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحومین علامہ سید صفدر حسین نجفی،علامہ سید نیاز حسین نقوی اور سیٹھ نوازش علی ساعتی کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کی ملی و دینی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت