• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

علامہ سید ساجد علی نقوی کی شیعت کے لئے خدمات قابل تقدیر ہیں،حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا دورہ قم جاری ہے،جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی نےقم میں قیام کے دوراں مختلف علماء و طلباء سے ملاقاتوں سمیت مجتہدین عظام سے ملاقاتیں کیں- اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نےحضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی  حضرت آیت اللہ ریاض الحکیم اورحضرت آیت اللہ جواد شہرستانی سے ملاقات اور سیاسی مذہبی امور پر گفتگو کی اورعلامہ عارف حسین واحدی نے بزرگان کو پاکستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پرحضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے علماء پاکستان بالخصوص قائد ملت جعفریہ کے  سیاسی مذہبی اقدامات کو سراہا اور کہا  کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی شیعت کے لئے خدمات قابل  تقدیر ہیں –
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی  قائد شھید کے فرزند حجہ الاسلام سید علی حسینی کے گھربھی تشریف فرما ہوئے اور فاتحہ خوانی کے بعد پاکستان کی موجود صورت حال پر گفتگو کی اس موقع پر قائد شھید کے فرزند نے شعیہ علما کونسل پاکستان کی کاوشوں اور جد وجہد کو سراہا اور کہا کہ ہمارے قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی بہت ہی مدبرانہ انداز میں اپنا وظفیہ انجام دے رہے ہیں –