علامہ شبیرحسن میثمی نے الفجر انسٹیوٹ ماڑی انڈس میں اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا
میانوالی: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں اکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد چئرمین زہرا اکیڈمی علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی اور بزرگ عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق رکن علامہ افتخار نقوی نے رکھا۔
اکیڈمک بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مختلف سماجی و تنظیمی شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ الفجر انسٹی ٹیوٹٹ تعلیم وتہذیب کے کارواں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ماڑی انڈس کے دورے کے موقعہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ علامہ فیاض حسین مطہری ، جناب رفعت زیدی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔