جعفریہ پریس۔ گلگت بلتستان الیکشن 2015 کے حوالے سے سوشل میڈیا پربعض افراد کی جانب سےغلیظ مہم کا جواب دیتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما اورچئیرمین منشور کمیٹی و ممبر مرکزی سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وائٹ ساپ پر ایک اہم وضاحتی بیان جاری کیا ہے ، جعفریہ پریس نے اس پیغام کی اہمیت کے پیش نظراسے نشرکرنے کا اہتمام کیا ہے جو قارئین کے پیش نظر ہے۔
علامہ شبیرمیثمی کے وائٹ ساپ پرآڈیو پیغام کا مکمل تحریری متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام مومنین و مومنات کوسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
شبیرمیثمی آپ سے مخاطب ہے،آج جمعہ کے دن ،ایک بج کر پینتیس منٹ پرمیں آپ سے مخاطب ہوں ،اسکردومیں بیٹھ کرچند نکات آپ تک پہنچانا چاہتا ہوں، اگرصلاح سمجھیں تو دوسروں تک بھی پہنچا دیں۔
پہلا نکتہ یہ ہے کہ جناب آغاراحت صاحب کے فارمولازسے متعلق باتیں بہت دوردورتک پہچائی گئیں، بہرحال اب اس کے بارے میں ، میں زیادہ بات نہیں کروں گا۔ لیکن یہ بات واضح کردوں کہ اسلامی تحریک پاکستان نے (گلگت میں) اپنے حلقہ 2 کے کینڈیڈ کوفوری طورپرآغا راحت صاحب کے پاس بھجوایا اوران سے اپنے تشخیص وظیفہ کے بارے میں دریافت فرمایا اورانشاء اللہ تاریخ میں یہ بات ثبت ہوگی کہ آغا راحت کے حکم پر ہمارے کینڈیڈ نے اپنے کاغذات نامزدگی کل یعنی 4/ جون بروزجمعرات واپس لے لئے ہیں۔ آغا راحت نے فرمایا کہ مزید کینڈیڈ ٹس بھی آہستہ آہستہ فارمولے کے مطابق اپنے کاغذات واپس لے لیں گے اورانشاء اللہ قوم کو پتہ چلے گا کہ کون آغا راحت کے فارمولہ کے بارے میں مخلص ہے، فوریت کے ساتھ، تیزی کے ساتھ جواب دے رہا ہے اورکون ہے جواس مسئلہ میں تعلل کا شکار ہے۔
دوسرا الزام لگایاجا رہا ہے کہ ہم نے صرف پی ایم ایل(ن) کے کینڈیڈٹس کا ساتھ دیا ہے۔آج جمعہ ایک بج کرچالیس منٹ کی جانب بڑھ رہا ہوں ،یہ بات واضح کردوں کہ پارٹی(basis)پر ہمارا کسی سے کوئی الائنس، کوئی اتحاد، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوا ہے،افراد کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے پارلیمانی بورڈ فیصلہ کررہی ہے اورقائد محترم سے اجازت لے کر اقدام کررہی ہے۔
فدا ناشاد کے بارے میں پوری بلتستان کی قوم جانتی ہے ، یہاں کے بزرگ علماء نے ان کی تائید کی ہوئی ہے، یہ نوازلیگ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ عمران ندیم صاحب پیپلزپارٹی میں گئے، یہ بھی مومنین میں سے ہیں اور پہلے بھی خدمت کرتے رہے ہیں ۔اتفاقا یہ دونوں کینڈیڈٹس وہ ہیں جواسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے تحریک جعفریہ کے نام سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔
اگلا اعلان جو کیا گیا ہے وہ اکبرشاہ صاحب کو اقبال حسن کے لئے بٹھایا گیا ہے، بیشک وہ نوازلیگ سے ہیں لیکن اقبال حسن کی ذات کومد نظررکھتے ہوئے جو شیعیان حیدرکرارمیں سے ہیں آگے بڑھایا گیا ہے،اوران تینوں مومنین کونظرمیں رکھا گیا ہے۔ایسا نہیں ہے کہ کسی پارٹی کوالائنس کی بنیاد پریا الیکشن اتحاد کی بنیاد پر آگے بڑھایا گیا ہو۔
حاشیہ کے طورپر عرض کرتا چلوں کہ بعض خبریں آ رہی ہیں کہ پیچھے سے بعض لوگوں کے ساتھ کچھ پارٹیاں کچھ انڈرسٹینڈنگ کررہی ہیں، آٹھ تاریخ انشاء اللہ یہ چیزیں خود بخود واضح ہوجائیں گی۔ مزید اس پرگفتگونہیں کرنی ہے۔
لیکن جس نکتے کی طرف مجھے توجھ دلانی ہے وہ یہ ہے کہ اگر گلگت اور بلتستان کے لئے نواز لیگ یزیدی پارٹی ہے ، ہم نہیں کہتے بلکہ ایسا کہاجا رہا ہے،توکیا بلوچستان وہ یزیدی پارٹی نہیں ہے؟ اگر وہ بلوچستان میں یزیدی پارٹی ہے تو پھرہمارے دوستوں کے پردونشل اسمبلی کا جو نمائندہ ہے وہ ان کے ساتھ الائنس کرکے حکومت میں کیسے بیٹھے ہوئے ہیں اورکیا وہ بلوچستان کی حکومت نوازلیگ کی حکومت نہیں ہے؟ نیٹ پر بھی باقاعدہ، بلوچستان گورمنٹ کی آفیشنل ویب سائٹ پر چیزیں پڑی ہوئی ہیں ، دیکھ لیں تاکہ ہمیں چیزیں پتاچل جائیں ، اوراگرہمارے علم میں کچھ کمی ہے تو ہمیں بتا دیا جائے۔
اگلا نکتہ یہ ہے ہم نے ان لوگوں کے حق میں بٹھایا ہے ،جوآئے ہیں، جنہوں نے بیٹھ کرگفتگوکی ہے ، دلائل دئے ہیں اوراس کے بعد ریکوئسٹ(request) کی ہے۔ میں اسلامی پاکستان کی طرف سے باقاعدہ طورپر اسٹیٹمنٹ (asatement) جاری کرتا ہوں کہ ہمارے وحدت کے بھائیوں نے کسی قسم کا، پھرجملہ استعمال کرتا ہوں، کسی قسم کی وحدت کا فارمولا، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا فارمولا، اتحاد کا فارمولا، الائنس کا فارمولا ہمیں نہ مکتوب(written) میں، نہ ایس ایم ایس کے ذریعے، نہ ٹیلی فون کے ذریعے، نہ کسی واسطے سے ، اطلاقا عرض کرتا ہوں نہیں بھیجا گیا۔ ہاں ہم نے اخبارمیں پڑھا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کوباقاعدہ طور پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ، اتحاد یا الائنس کا فارمولا بھیج دیا گیا ہے۔
لاالہ الا اللہ،محمدرسول اللہ،علی ولی اللہ، اس طرح کی کوئی چیز ہم تک موصول نہیں ہوئی، میں خود بعض محترمین کوفون کرتا رہا ہوں ، اس کے بعد وہاں سے میرے موبائل پر یا اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ کے کسی ذمہ دار کے موبائل پر نہ کوئی میسج آیا ہے ، نہ کوئی فون آیا ہے، نہ شخص نے آکر، نہ بذریعہ ای میل، کسی بھی ذریعے سے جو دنیا میں پائے جاتے ہیں، ہمیں پیغام نہیں ملا ہے اور ہم نے ان کو بھی یہ پیغام دے دیا ہے کہ جب اخبارمیں ہم نے آپ کا یہ پیغام پڑھا ہے تو ہمیں جاننا ہے کہ کس کو بھجوایا ہے؟ نہ ہمارے دفاترمیں کوئی ایسی چیزآئی ہے۔آج جمعہ کے دن بعد ازظہر یہ پیغام بھیج رہا ہوں اگر ہے تو پھر بھجوا دیجئے ، ہم دیکھ لیتے ہیں۔
یہ جو میسج چلایا جا رہا کہ” نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کے لئے الائنس ہے،ہمارے لئے نہیں ہے”تو قطعا ایسی بات نہیں ہے۔
میں واضح طورپر عرض کرتا ہوں کہ میرے قائد نے باقاعدہ طوراس بات کوبیان فرمایا تھا کہ جس پارٹی کے بارے میں صلاح دیکھیں اس کے بارے میں تحقیقات کریں اوراگروہ لوگ گفتگوکے لئے آتے ہیں تو ان کو موقع دیں ۔ اورہم نے اسی طرح کیا،ہاں چل کرکسی بھی پارٹی کے پاس نہیں گئے ہیں ،اس طرح کی غلط فہمی میں کوئی نہ رہے۔
میں اس بات کوواضح کردوں کہ گلگت، میرامطلب ہے دنیور، روندواوراسکردوکی ریلی اوراسکردوکے جلسے کی کسی بھی تصویرکوالحمدللہ رب العالمین ہمیں فوٹوشاپ کرانے کی ضرورت نہیں پڑی ہے، سب اوریجنل ہیں اوراللہ تعالی چاہے گاتواس بات کی حقانیت کو اللہ تعالی خودکسی ذریعے ثابت کروادے گا۔
ایک نکتہ جواٹھایا جا رہا ہے اورمختلف تقاریرمیں ہمیں لوگوں نے بتایا ہے اورمختلف کونرمیٹنگزمیں بھی یہ بات کہی گئی ہے کہ پاکستان میں رہبرمعظم کا کوئی نمائندہ نہیں ہے، ولی فقیہ کا کوئی نمائندہ نہیں ہے،کوئی مکتوب نہیں ہے۔ میں کہوں گا کہ مہربانی فرما کراس طرح کی باتیں نہ کریں جوحقائق ہیں ان کا انکارنہیں کیا جا سکتا ہے۔ اختلاف اپنی جگہ پر،اوررائے کا ایک نہ ہونا اپنی جگہ پر لیکن حقائق کا انکارمناسب نہیں ہوگا۔
اپنے اسٹیٹمنٹ میں، میں یہ بات پھر سے واضح کردوں کہ جو لوگ چل کرہمارے پاس آئے ہیں، ہمیں دلائل دئے ہیں، ہم نے ان سے گفتگوکی ہے اوراس کے بعد ان کیڈیڈیٹس میں سے جن کومناسب سمجھا ہے ، ان کی تائید کی ہے ، اور عین ممکن ہے کہ آج جمعہ کے دن مغرب تک مزید اعلانات بھی کئے جا سکیں۔
بہت سے لوگ غلط فہمیوں کا شکار ہوگئے تھے، میں نے اس بات کوضروری سمجھا کہ اس پیغام کے ذریعے تمام مومنین ومومنات کوحقائق سے آگاہ کردوں۔ امید ہے انشاء اللہ کہ فیس بک پر چلنے والی منفی چیزیں اسی طرح سے روکی جائیں گی اورکسی طرح سے بھی اس منفی پروپیگنڈے کے راستے کو روک کر مثبت راہ اختیار کی جائے گی۔
اللہ تعالی ہم سب کو غیبت کے زمانے میں امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اورگلگت بلتستان کے مومنین کے لئے جوسب سے بہتر ہو وہ نتائج عطا فرمائے۔اورہم سب مومنین مل کرزمانہ غیبت میں دین اسلام کی بہترین خدمت کرسکیں، جہاں جہاں مومنین پریشان ہیں ان کی پریشانیاں دورہوجائیں۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر رہے اورہم سب کوامام زمانہ علیہ السلام کی تائید عطا فرمائے اورامام علیہ السلام کو ہم سے خوش فرما کر امام علیہ السلام کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔
والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
شبیرمیثمی
5/ جون 2015
اسکردو۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات