تازه خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ

امیرالمومنین علیہ السلام کی مظلومیت کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے، علامہ شبیرحسن میثمی

اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی سیرت و حیات طیبہ کو مسلم امہ کے لیے بہترین نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے سیرت کے ان پہلووں کو اجاگر کرنے پر زور دیا جن کی جانب عام طور پر بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل نے معروف خطیب علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کے دورے پر کیا جس میں مکتب اہل بیت کے علاوہ تمام مکاتب فکر کی کتب کا ایک بہترین مجموعہ اکٹھا کیا گیا ہے۔ علامہ سید علی حسین مدنی کے ساتھ گفتگوکے دوران علامہ شیخ شبیرحسین میثمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطبائے کرام امیرالمومنین علیہ السلام کی مظلومیت کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطیب اہل بیت علامہ سید علی حسین مدنی نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔