کراچی:-
7 اکتوبر 2023ء
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیـــر حسن میثمــــی کی حبیب بینک لمیٹڈ، آفسرز پروگریسیو ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ “محفل مصطفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ” میں خصوصی شرکت اور خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں آپ تمام میزبانوں کا کہ جنہوں نے مجھے اس پروگرام میں دعوت دی، مملکت خداداد پاکستان میں شیعہ، سنی مل کر ہفتہ وحدت کا انعقاد کرتے ہیں اس کا مقصد محبت کو فروغ دینا ہے، پورا عالم اس وقت بہت مشکلات کا شکار ہے اور ان مشکلات کا حل سیرت نبی رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مکمل استفادہ حاصل کر کے عوام الناس کو اس سیرت کی طرف راغب کرنا ہے م رسول اعظم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی مکمل زندگی انسانیت کی رہنمائی میں صرف اس وجہ سے کی کے ہم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر پُر روشن حال اور مستقبل فراہم کریں، اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے ہم کو نبی رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمت میں پیدا کیا، لحاظہ ہم سب پر واجب ہے کہ ہم آپ کی سیرت پر مکمل عمل پیرا ہوں۔ اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو والسلام۔