اسلام آباد 28 جنوری 2023
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسپیکر چیمبر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی کی سربراہی میں سابق وزیراعظم پاکستان، موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021 بل پر ملت جعفریہ کے تحفطات کا اظہار کیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا کہ غیرآئینی متعصبانہ فرقہ واریت پر مبنی ترمیمی ایکٹ کو فی الفور واپس لے کر ملت جعفریہ سے بے چینی ختم کرنے کیلئے اسپیکر اسمبلی اپنا آئینی کردار ادا کرے۔
All reactions: