شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد نے استاد العلماء آیت اللہ محمد حسین نجفی دامت برکاتہ کے مدرسے سلطان المدارس کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور معروف عالم دین علامہ فیاض حسین مطہری شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم و ملت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی درس نصف صدی سے زائد عرصے سے قیادت نے عوام کو دیا۔ انہوں مذید کہا کہ اس ضمن مجالس و جلوس کو ذریعہ بنا کر قوم کی مذید رہنمائی کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے گذشتہ نصف صدی میں عوام کی رہنمائی کی اور ہر مشکل وقت میں اپنی عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔اور آج بھی اتحاد امت کا مسلہ ہو کہ دہشت گردی و فرقہ واریت کا خاتمہ، قدرتی آفات زلرلے کی تباہی کاریاں ہوں یا سیلاب کی مشکلات، آج بھی قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی راہنمائی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان اپنا موثر کردار اداء کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ علماء و ذاکرین کانفرنس کی کامیابی کو قیادت پر پاکستان کے علمائے حقا کا اعتماد قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اس کے بہترین مثبت ثمرات مرتب ہونے کا بھی یقین دلایا۔ قبل ازیں مرکزی وفد نے استاد العلماء آیت اللہ محمد حسین نجفی دامت برکاتہ سے ملاقات کی اور ان کی احوال پرسی کی، قبلہ علامہ محمد حسین نجفی نے وفد کے شرکاء کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کی مذید کامیابی کے لے خصوصی دعا فرمائی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت