جعفریہ پریس – سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی نےدفتر قائد ملت جعفریہ شعبۂ مشہد مقدس کا دورہ کیا ۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزدوپہر ایک بجے مشہد مقدس میں نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر مسئول محترم وحید علی ساجدی اورجنرل سیکرٹری مولانا ترابی کے علاوہ کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
علامہ واحدی صاحب نے دفتر ی کارکردگی رپورٹ کو سراہتے ہوئے مسئول مولانا وحید علی ساجدی سے تمام دفتری امور اور آئندہ کے پروگرامز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
اس کے بعد سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی علامہ عارف واحدی نے حوزۂ علمیہ مشہد مقدس کے اردو زبان استاد مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین حاج حسین تشکری کے گھر جا کر مرحوم کے داماد جناب نجف علی سعادتی سے فاتحہ خوانی کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں علامہ واحدی نے مرحوم تشکری کو اپنے قدیمی اور صمیمی ساتھیوں سے بیان کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کے لیے دعا فرمائی۔
اس ملاقات میں علامہ واحدی نے جناب نجف علی سعادتی صاحب کی حرم مطہر رضوی میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اردو زبان زائرین کی مشکلات کے حل میں مزید بہتری لانے کے لیے تاکید کی۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد