• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی نمازہ جنازہ علامہ تقی شاہ کی اقتداء میں ادا کردی گئی

علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی نمازہ جنازہ علامہ تقی شاہ کی اقتداء میں ادا کردی گئی

جھاڑا:- ڈی آئی خان

استاد العلماء حضرت غلام حسن جھاڑا مرحوم و مغفور کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی حفظہ اللہ کی اقتداء میں باب نجف جھاڑا اداء کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سمیت بزرگ علماء علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ افضل حیدری، علامہ ظفر شاہانی سمیت مرحوم کے سینکڑوں شاگردوں علماء شریک ہوئے۔ اس موقع پر علماۓ کرام سے تبادلہ خیال میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کھ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرحوم و مغفور علامہ غلام حسن جھاڑا کی علمی و تنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مرحوم نے درس و تدریس کے ذریعے مکتب حقا کے فروغ میں گرانقدر خدمات انجام دیں وہیں قومی پلیٹ فارم اور قیادت کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی نے بھی ان کے عقیدت مندوں کو قیادت کا دست و بازو مظبوط کرنے کا درس دیا جو یقینا” ایک عالم باعمل کا ہی وصف ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین کو قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔