ہم علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی وفات پر سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں
علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی کی قومی و علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی علامہ شبیر حسن میثمی
مرحوم و مغفور علامہ غلام حسن نجفی جاڑا ملی پلیٹ فارم کی مجلس اعلیٰ کے اہم ترین رکن، قومی قیادت کے دیرینہ رفیق، جامعہ علمیہ باب النجف، جامعہ فاطمیہ للبنات جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان کے مہتمم اعلیٰ اور ملی پلیٹ فارم خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی مسئول تھے۔
دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں علامہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جوارِ حضرات معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خانوادہ کو صبر کے ساتھ یہ صدمہ سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔ (آمین یارب العالمین)
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی