تازه خبریں

علامہ واحدی حسین کا مشہد مقدس میں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا دورہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مشہد مقدس میں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق علامہ عارف واحدی نے اس یونیورسٹی کےنائب مسئول ڈاکٹر محمد امامی اورحوزہ علمیہ قم کے عالی رتبہ استاد  آیت اللہ مروی سے ملاقات کی۔
علامہ واحدی نے اپنی اس ملاقا ت میں یونیورسٹی سے متعلقہ مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اور مسئولین کو پاکستان کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس دورے میں علامہ واحدی نے یونیورسٹی کے کتابخانے کے علاوہ دیگر مختلف شعبوں کا بھی وزٹ کیا۔