شیعہ علماء کونسل پاکستان 26جولائی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس منعقد کریگی
جعفریہ پریس پاکستان : وطن عزیز میں عزاداری امام حسینؑ کے انعقاد میں درپیش مسائل،بانیان و لائنسسداران وکارکنان پر شیڈول فور کی پابندیوں ،آمد محرم الحرام میں عزادای اور عزاداروں کے تحفظ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کنونشن سینٹر اسلام آباد میں 26 جولائی کو علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے علماء کرام ،ذاکرین عظام،خطباء و واعظین ،امام ہائے جمعہ و جماعت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخیصیات شریک ہونگی کانفرنس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کرینگے